انڈونیشیا میں مغربی ماہرین اورمشرقی دستکاروں کی محنت کے نتیجہ میں گٹار کوخوبصورت اور منفرد شکل دے دی گئی ہے۔

انڈونیشیا کے صوبہ بالی میں مغربی ٹیکنالوجی گٹار کو لکڑی کی کندہ کاری سے مزئین کر کے موسقی کے شوقین افراد کے لئے مزید خوبصورت بنا دیا گیا ہے،ان گٹاروں کے منفرد ہونے کی وجہ سے پوری دنیا کے موسیقار انکی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔ گٹار پر کندہ کاری کرنے والے وایان ٹگز نے بتایا کہ گٹار پر پرندوں،پھولوں اور دیوتاؤں کی تصیریں کندہ کی جاتی ہیں اور نوے فیصد گٹار امریکہ میں ہی بیچ دیئے جاتے ہیں۔ ڈیزائن کے مطابق گٹار ایک ہزار یو ایس ڈالر سے لے کر چھ ہزار امریکی ڈالر تک فروخت ہوتا ہے۔ کینیڈا کے گٹار کے دلدادہ ڈینی فونڈر نے بھی بالی میں موجود ان خوبصورت گٹار کو بہت سراہا۔

ای پیپر دی نیشن