یمن میںصدرعلی عبداللہ صالح نے عوامی احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئےاعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مدت صدارت میں اضافہ نہیں کریں گے

صدر علی عبداللہ بن صالح نے مدت صدارت میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان بدھ کے روز پارلیمنٹ کی مجلس شوری سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ دوہزار تیرہ میں اپنی مدت صدارت مکمل ہونے کے بعدعہدہ چھوڑ دیں گے جبکہ وہ اپنے بیٹے کو بھی ولی عہد مقرر نہیں کریں گے۔ تین دہائیوں سے اقتدار میں موجود یمنی صدر کا یہ اعلان ملک میں حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاج کے بعد سامنے آیا ہے

ای پیپر دی نیشن