کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرےروزبھی مندی برقراررہی۔لاہوراسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رحجان دیکھنے میں آیا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا لیکن مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے کچھ ہی دیر بعد مندی کا شکار ہوگئی اور ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں سو سے زیادہ پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اورکے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اکتیس پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزاردوسو بیالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔سرمایہ کار گزشتہ تین روز کی مسلسل مندی کے سبب بدھ کے روز بھی سائیڈ لائن رہے۔مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم سات کروڑ تیراسی لاکھ شئیرز رہا ۔لاہورسٹاک مارکیٹ میںبھی مندی رہی اورمارکیٹ انیس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ تین ہزارچھ سو چھیانوے پربند ہوئی۔ مارکیٹ میں کل ایک سوسترہ کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہواجن میں سے سولہ کمپنیوں کےشئیرزمیں اضافہ، اڑتیس کمپنیوں کے شئیرزمیںکمی جبکہ تریسٹھ کمپنیوں کے شئیرزمیں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن