لاہورميں فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو قتل کرنے والے امريکی شہری ريمنڈ ڈيوس کے بارے ميں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم امريکی قونصليٹ ميں نہيں بلکہ لاہورکينٹ ميں رہائش پذيرتھا۔

Feb 02, 2011 | 18:03

سفیر یاؤ جنگ
انٹيلی جنس ذرائع کے مطابق ملزم ريمنڈ ڈيوس سينٹ پال جونزلین نمبرایک ميں رہتا تھا اوراس گھرميں اس کے علاوہ بھی کئی امريکی رہتے ہيں، امريکيوں کے اس گھر پروائرلس کا انٹينا بھی لگايا ہوا ہے اور سکيورٹی کيمرے کے علاوہ کوٹھی ميں بھاری مقدار ميں اسلحہ بھی موجود ہے۔ کوٹھی کے تمام شیشے کالے ہیں اورکوٹھی کی دوسری سمت گلی بند ہے جبکہ وہاں پرممنوعہ علاقہ کا بورڈ بھی لگا ہوا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول عباد الرحمن کو کچلنے والی گاڑی پر سوار اہلکار بھی اسی کوٹھی ميں رہتے تھے اہل علاقہ کے مطابق کوٹھی بہت بڑی ہے اور اس کے تین داخلی اور خارجی دورازے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک ايک بوڑھے پاکستانی کے علاوہ کسی کو نہيں ديکھا تاہم رات کے وقت کالے شيشوں والی گاڑياں آتيں تھيں۔ ان تمام باتوں نے کوٹھی کی پراسراریت میں بھی اضٓافہ کردیا ہے۔
مزیدخبریں