توہین عدالت کیس میں اپیل کا حق محفوظ رکھتے ہیں، یوسف رضا گیلانی کو سزا ہوبھی گئی تب بھی وہ وزیراعظم کے عہدے پر برقراررہیں گے۔ اعتزازاحسن

Feb 02, 2012 | 16:16

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پاس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق محفوظ ہے اور وہ بھی وزیر اعظم کو یہ حق استعمال کرنے کا مشورہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر توہین عدالت کیس میں سید یوسف رضا گیلانی کو سزا ہوبھی گئی تو بھی وہ وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے پر تبصرے کی ضرورت نہیں، وہ اداروں کے درمیان تصادم نہیں چاہتے، عدالت کہے گی تو صدر کے خلاف سوئس حکام کو خط لکھ دیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ چار وزرائے اعظم پر توہین عدالت کا الزام لگا، ججوں کو معزول اور گرفتارکرنے والوں پر بھی اس کا اطلاق ہونا چاہیے۔اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی فرد نہیں بلکہ آئین پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
مزیدخبریں