اسلام آباد میں ایرانی سفیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تاریخ میں ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، ہم رول آف لاء پر یقین رکھتے ہیں، عدلیہ کے احترام میں پہلے بھی پیش ہوئے ایک بار پھر پیش ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں بھی اسی انداز میں لڑے گی۔ ایران کے ساتھ تعلقات کےحوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران قدیم ثقافتی، تہذیبی اور مذہبی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں اور ان تعلقات کو اپنی اگلی نسل تک منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔