میڈریڈ میں جاری اس ایونٹ میں دوہزاربارہ تیرہ کے موسم سرما اورخزاں کےنئے ملبوسات نمائش کے لئے پیش کئےجا رہے ہیں۔پانچ روزہ اس نمائش میں سپین کے معروف ڈیزائنر اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے،فیشن ویک کے آغاز پرسلک ،کاٹن اور چمڑے کے دلکش ملوسات زیب تن کئے ماڈلزنے ریمپ پرواک کرتے ہوئےشرکاء سےخوب داد سمیٹی۔ مرسیڈیزبینزفیشن ویک پانچ فروری تک جاری رہے گا۔