”عوام ہوشربا مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیوں پر مجبورہیں، حکمران شاہ خرچیاں بند کریں“

Feb 02, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (کلچرل رپورٹر+ لیڈی رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں لہٰذا حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔ اقبال ٹاﺅن کے رہائشی میاں اسلم نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے ڈیزی کٹر بم چلا دئیے ہیں۔ اچھرہ کے رہائشی ناصر علی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے پاس اب اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ شاہدرہ کے ابرار احمد نے کہا ہے کہ حکمران ریلیف کی بجائے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں۔ مصری شاہ کے ارشد علی، منصورہ کے اصغر علی نے کہا کہ حکمران اپنی شاہ خرچیاں بند کریں۔ نوائے وقت سے گفتگو پر سپر ٹاو¿ن کی رہائشی کنول حیات اورکرن افضل نے کہا کہ حکومت خود عوام کو جرائم، لاقانونیت اور سڑکوں پر آنے پر اکسا رہی ہے، اضافہ عوام کی جےبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ سمن آبادکی کوثر اور رانی اکبر نے کہا کہ اب عوام اجتماعی خودکشیاں کریںگے۔ واپڈا ٹاو¿ن کی مسز نگہت فردوس اور ہاجرہ سلیمان نے کہا کہ حکومت عوام کی حالت زار پر رحم کھائے۔طلبہ وطالبات فہد چیمہ، عائشہ نایاب اور سلمان عمیر نے کہا کہ چار برسوں میں تعلیمی اخراجات میں سوفیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ فائزہ اور اظہر مجاب نے کہا کہ شاہی دوروں پر کروڑوں روپے لٹائے جا رہے ہیں، دوسری جانب مزدور دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں حکمران غریبوںکے منہ سے آخری نوالہ نہ چھینیں۔
مزیدخبریں