برطانیہ : ”حج اسلام کے قلب کی طرف سفر“ نمائش میں غیر مسلموں کی دلچسپی

لندن (ثناءنیوز ) برطانیہ میں ” حج ، اسلام کے قلب کی طرف سفر “ نامی نمائش میں غیر مسلموں کو مسلمانوں کے حج کو سمجھانے کا موقع فراہم کرایا گیا۔ نمائش تاریخی اور ثقافتی بنیادوں پر منعقد کی گئی اور فرحت بخش طور پر غیر سیاسی بھی ہے لیکن یہ مسلمان اور غیر مسلم دونوں طرح کے حاضرین کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ ایک لمحے کے لئے دوسروں کی جگہ کھڑے ہو کر محسوس کر سکیں اور یہ وہ عمل ہے جس کا افسوسناک طور پر انتشار کی شکار ہماری دنیا میں ہمیشہ خیر مقدم کیا جانا چاہئے ۔ نمائش میں برطانیہ ، سعودی عرب اور دنیا کے دیگر حصوں سے سرکاری اور نجی ذخیروں سے اکٹھے کئے گئے تبرکات سجائے گئے ہیں۔ سعودی عرب سے عاریتا لی گئی اشیاءمیں ” سیتنہ “ یعنی خانہ کعبہ کا کڑھائی کیا گیا غلاف ہے جو درمیان سے کھلتا ہے جہاں سے خانہ کعبہ میں داخل ہو ا جا سکتا ہے ۔ یہ نمائش حج کے حالیہ اور تاریخی دونوں قسم کے تجربات کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن