چینی کی برآمد کے فیصلے پر اقتصادی ماہرین، کسان تنظیموں کا ملا جلا ردعمل

Feb 02, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (کامرس رپورٹر) اقتصادی ماہرین اور کسان تنظیموں نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کئے جانے کے فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا اگر ہمارے پا س چینی کا سرپلس سٹاک ہے تو اسے برآمد کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ ابراہیم مغل نے کہا اگر شوگر ملیں چینی برآمد کر کے گنے کے کسانوں کو ادائیگی کرتی ہیں تو یہ فیصلہ درست ہے، ایسا نہ ہوا تو یہ فیصلہ غلط ہے۔ حکومت کو چینی برآمد کرنے کی اجازت مشروط انداز میں دینی چاہئے تھی۔
مزیدخبریں