لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ٹو میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری مقابلہ پہلے روز ایک ایک سے برابر۔ عصام الحق کو پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا گیا جبکہ پاکستان کے نمبر ون عقیل خان نے اپنا میچ جیت کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ٹو میں پاکستان کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی اعصام الحق کا مقابلہ میزبان ملک کے ہرشانہ گوڈامنا کے ہاتھوں دو ایک سے مات ہوئی۔ میچ کا سکور 7-6، 5-7 اور 7-6 رہا۔ دوسرے میچ میں پاکستان کے عقیل خان نے سری لنکا کے دینیش کاٹن کے خلاف 4-6، 6-1 اور 4-2 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ڈبلز کا مقابلہ آج ہوگا۔