لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں قتل و غارت پوری قوم کے لئے لمحہ¿ فکریہ ہے، پاکستان دشمن عناصر کراچی کا امن تباہ کر کے پاکستانی ریاست کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں، قومی قیادت اور پوری قوم متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کی اس سازش کو ناکام بنا دے، کراچی میں امن و سلامتی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔