سیرت مصطفوی پر عمل سے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالا جا سکتا ہے: مولانا امجد خان

لاہور (خصوصی نامہ نگار)حضو ر صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کرکے وطن عزیز کو مسائل کے دلدل سے نکا لا جا سکتا ہے آپصدق وصداقت کا نظام لے کر آئے لیکن مسلمانوں نے سچائی اور دیانتداری کو چھوڑ دیا ہے۔ سچائی اور ایمانداری کا راستہ چھوڑنے کی وجہ سے معاشرہ تباہ ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مولانا محمد امجد خان نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور جو نظام لے کر آئے ہیں اس پر عمل کر کے ہی معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ حضرت حسن بصریِؒ، حضرت جنید بغدادی ؒ، حضرت سید عبد القادر جیلانیؒ، حضرت علی ہجویریؒ، حضرت احمد علی لاہوریؒ نے عوام کی عقائد کی اصلاح کے ساتھ ساتھ سچائی اور دیانتداری کا راستہ اختیار کرنے کا پیغام دیا ہے۔ جن لوگوں نے اسوہ حسنہ کو اختیارکیا تو رب نے انہیں مقام عطا فرما دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...