لاہور (سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف نے تھائی لینڈ میں مکدہان ٹورنامنٹ کے فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔ محمد آصف نے کوارٹرفائنل میں پراپروٹ چیتھاناسکون کو چار تین سے مات دی۔ محمد آصف اس میچ میں پہلے دو فریم 66-47 اور 52-26 سے ہار رہے تھے تاہم تیسرے، چوتھے اور پانچویں فریم میں قومی کھلاڑی نے 71-29، 62-50 اور 100-29 سے کامیابی حاصل کر کے ایک فریم کی برتری حاصل کر لی۔ چھٹے فریم میں محمد آصف اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے جس میں انہیں 72-7 سے مات ہوئی۔ ساتویں سیٹ میں عالمی چیمپئن محمد آصف نے 57 کا بریک کھیل کو 71-5 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں پہنچے۔ قومی سٹار محمد آصف نے سیمی فائنل میں تھائی کیوئسٹ کو 4-3 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔