ہنگومیں گزشتہ روز نماز جمعہ کے موقع پر خود کش حملے میں ستائیس افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہوگئے تھے. دہشتگردی کی کارروائی میں معصوم جانوں کے ضیاع پر ضلع بھر میں سوگ کی فضا ہے اور ہر آنکھ اشک بار اوردل غمگین ہے۔ حملے میں شہید ہونے والے افراد کی تدفین کا سلسلہ بھی جاری ہے. شہر میں تمام کاروباری مراکزاور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی برائے نام ہے. اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور حساس علاقوں میں پولیس کا گشت جاری ہے۔ تھانہ ہنگو میں خودکش حملہ کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی ہے۔
ہنگو خود کش حملےمیں ستائیس افراد کی ہلاکت پرشہر کی فضا سوگوار، تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند۔
Feb 02, 2013 | 10:17