جوہانسبرگ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل میں پاکستان آج 6رنز کے اسکور سے دوبارہ اننگز شروع کریگا۔

Feb 02, 2013 | 12:03

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے چھ رنز بنائے تھے، جبکہ میزبان ٹیم جنوبی افریقا دو سو ترپن رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز اسمتھ اور پیٹرسن نے پہلی وکٹ کیلئے چھیالیس رنز بنائے، پھر وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا، ہاشم آملہ اور جیک کیلس نے ساؤتھ افریقا کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور اسکور 125 تک پہنچایا۔ کیلس 50 اور آملہ 37 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے، 135 پر 4 وکٹ گرنے کے بعد ڈی ویلیئرز اور ڈو پلیسس نے کمانڈ سنبھالی۔ پلیسس 41 اور ڈی ویلیئرز 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد تو جنوبی افریقا کا کوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 253 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے صرف 16 رنز کے بدلے 4 وکٹیں حاصل کیں، عمر گل اور جنید خان نے 2 ،2 جبکہ یونس خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنالئے تھے۔ محمد حفیظ 6 اور ناصر جمشید بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

مزیدخبریں