پاکستان کے ساتھ توانائی کے منصوبے جاری رہیں گے, ایرانی وفدکی علی اکبرولایتی کی سربراہی میں مزارقائدپرحاضری

مزار قائد میں علی اکبر ولایتی نے اپنے وفد کے ہمراہ حاضری دی فاتحہ خوانی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران مسملم امہ کے دو طاقت ور ملک ہیں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن دونوں ملکوں کے تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جائے گااوراس منصوبے کی وجہ سے پاکستان میں توانائی کا شعبہ ترقی کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی روابط رکھنا چاہتا ہے تاکہ دونوں ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ ایران دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ ہے اور ایران عالم اسلام کو متحد کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔

ای پیپر دی نیشن