جیلانی پارک میں پی ایچ اے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 4 نکاتی ایجنڈا پیش

 لاہور (پ ر) آج جیلانی پارک میں پی ایچ اے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 4 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔  میٹنگ کی صدارت  افتخار احمد وائس چئیر مین پی ایچ اے نے کی اس کے علاوہ مختلف ممبران جن میں محسن لطیف ایم پی اے، سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ، سیکرٹری فنانس ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے، احمد رافع عالم (ماہر ماحولیات)، حسن زاہد (ماہر ماحولیات)، مسٹر تنویر صوفی(Lcci)شامل تھے۔اس میٹنگ میں موجودہ 4 نکات سے قبل میاں شکیل احمد ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر بہتر کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن