لاہور (سٹاف رپورٹر) توحید پارک گلشن راوی کے علاقہ میں گزشتہ 15 دن سے نلکوں میں بدبودار اور پیلے رنگ کا پانی آ رہا ہے جس سے علاقہ کے رہائشی خاص کر بچے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں یہاں کے رہائشیوں نے بار ہا واسا کے حکام سے اس سلسلہ میں شکایات کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔