مسلم لیگ (ن) کوئٹہ کا رہنما پولیس تحویل میں جاں بحق، ورثاء کا نعش کیساتھ احتجاج

کوئٹہ(آئی این پی + بیورو رپورٹ) کوئٹہ میںسول لائن تھانہ پولیس کی تحویل میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا عہدیدار جاں بحق ہو گیا۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق سول لائن تھانہ پولیس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے عہدیدار محمد نعیم کے گھر پر چھاپہ مارا تو اس نے فرار کی کوشش میں چھت سے چھلانگ لگا دی جس سے اس کی ٹانگ میں شدید چوٹیں آئیں۔محمد نعیم کو حراست میں لے کر طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ پولیس حکام نے کہا محمد نعیم پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ محمد نعیم کی ہلاکت کیخلاف مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صوبائی چیف آرگنائزر جہانگیر خان خروٹی کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اور جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء نے نعش کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان خروٹی اور دیگر نے کہا پولیس نے بلوچستان بھر میں مسلم لیگ (ن) اور یوتھ ونگ کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے سول لائن کوئٹہ کی حراست میں تشدد کے باعث محمد نعیم کی ہلاکت ہوئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے وہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔اس موقع پر مظاہرین نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی اوربعد ازاں پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...