ملالہ کی کتاب اسلام دشمنی پر مبنی ہے، پاکستان میں پابندی لگنی چاہئے: مفتی نعیم

اسلام آباد (آن لائن) ممتاز عالم دین  مفتی نعیم نے کہا ہے کہ  ملالہ  کی کتاب  اسلام دشمنی پر مبنی ہے، پاکستان میں پابندی لگنی چاہئے ، پاکستان میں کتاب  کی تقریب رونمائی  کی گئی تو  معاشرے  میں  انتشار  کی کیفیت  پھیل جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا  ملالہ یورپ  اور امریکہ کو خوش  کرنے کے لئے کام کر رہی ہے اور پاکستان اور اسلام کو بدنام کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن