یمن : متحارب گروپوں میں شدید جھڑپیں ‘60 افراد ہلاک

صنعائ(این این آئی)یمن میں متحارب گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں 60افرادہلاک ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشہ روز ملک کے شمالی حصے میں ایک بڑے سلفی قبیلے ہاشید اور باغی شیعہ تحریک ’’الہوسی‘‘کے کارکنوں کے درمیان پر جھڑپ ہوئی جس میں کم از کم 60افرادلقمہ اجل بنے ،ان کا کناتھا کہ یہ لڑائی صوبہ عمران میں ہوئی، جہاں متصادم فریقین کے درمیان شدید لڑائی جنوری کے آغاز سے جاری ہے، جب ’’الہوسی‘‘کے جنگجووں نے سلفیوں کے کچھ مستحکم علاقوں پہ قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی،جھڑپوں میں گزشتہ دودنوں سے تیزی آئی ہے تاہم ابھی تک حکومتی مداخلت نہیں کی گئی جس کے باعث یہ فسادات ملک کے دیگر حصے میں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق فائر بندی کے باوجود صوبے عمران میں جارحانہ کاروائیاں کسی بڑے واقعے کی وجہ بن سکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...