نارووال کے حلقہ پی پی 136 میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کا انکشاف

نارووال (نوائے وقت نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 136 نارووال میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہو ا ہے۔ الیکشن ٹربیونل کے حکم پر تحقیقاتی کمشن نے انتخابی ریکارڈ دیکھ کر تفصیلی رپورٹ تیار کر لی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پی پی 136 کے 123 پولنگ سٹیشنوں میں سے 122 کا ریکارڈ ملا۔ پولنگ سٹیشن نمبر 38 کا بیلٹ پیپرز سمیت تمام ریکارڈ گم ہے۔ انتخابی ریکارڈ کے جائزے کے دوران بیشتر پولنگ بیگ سیل شدہ نہیں تھے۔ 5 پولنگ سٹیشنوں کے بیلٹ پیپرز گم ہیں، 11 کے بیلٹ پیپرز کی کاؤنٹر فائلیں غائب ہیں جبکہ 57 کے بیلٹ پیپرز اور انکی کاؤنٹر فائل کی تعداد میں فرق ہے۔ ایک پولنگ سٹیشن کے بیلٹ پیپر دوسرے پولنگ سٹیشنوں میں ڈالے گئے۔ پولنگ سٹیشن نمبر 4 کی کائونٹر فائل سے 658 بیلٹ پیپرز جاری ہوئے لیکن ووٹ 759 نکلے۔ 36 پولنگ سٹیشنوں کے بیلٹ پیپرز اور کائونٹر فائلز پر پولنگ افسر کے دستخط ہیں اور نہ ہی مہر موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...