گوادر (آن لائن)گوادر کے نواحی علاقے جیوانی کی سمندری حدود میں ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی ماہی گیر شدید زخمی ہوگیا جبکہ دو روز قبل بھی اسی علاقے میں سمندری حدود میں ایرانی سکیورٹی فورسز نے تین ماہی گیروں کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا تھا۔ ہفتہ کے روز گوادر کے نواحی علاقے جیوانی میں پاکستانی حدود کے اندر پاکستانی ماہی گیر مراجان مچھلی کی تلاش کررہا تھا کہ اچانک ایرانی سکیورٹی فورسز نے مراجان پر شدید فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پاکستانی ماہی گیر شدید زخمی ہوگیا۔