چوہنگ: جعلی پیر کا جن نکالنے کے بہانے 13 سالہ بچی پر وحشیانہ تشدد، شدید زخمی کردیا

Feb 02, 2014

لاہور (سٹاف رپورٹر) چوہنگ کے علاقہ میں جعلی پیر نے جن نکالنے کے دوران 13 سالہ بچی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال میں داخل کروا د یا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ چوہنگ کے مقامی گاؤں کا رہائشی اکرم اپنی 13 سالہ بیٹی کو چند روز سے پیر بابا نامی شخص کے پاس جن نکالنے کیلئے لیکر جا رہا تھا۔ گذشتہ روز جعلی پیر نے اکرم سے 10 ہزار روپے مانگے، انکار پر جعلی پیر نے اکرم کو اپنی بیٹی کو دوبارہ لانے کا کہا اور یقین دلایا کہ اس پر موجود جن نکال د یگا۔ شام 6 بجے کے قریب اکرم بیٹی کو دوبارہ لے آیا جس پر جعلی پیر جن نکالنے کے بہانے سمیرا کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتا رہا جس سے 13 سالہ سمیرا شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر ہسپتال داخل کروا د یا گیا۔ پولیس نے جعلی پیر کیخلاف مقدمہ درج کر کے جعلی پیر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں تاہم ملزم فرار ہو گیا۔

مزیدخبریں