مشرف کو آخر عدالت میں پیش ہونا پڑیگا، آئین وقانون کی حکمرانی یقینی بنائینگے:سعد رفیق

لاہور(خصوصی رپورٹر+ آئی این پی) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا کو کیفرکردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔ نیب میں ریلوے سے متعلق معاملات کی سرگرم پیروی کا اہتمام کیا گیا ہے ان میں بزنس ٹرین اور ایک نجی کلب کے معاملات بھی شامل ہیں۔ وہ گزشتہ روز اخبار کے ایڈیٹروں، کالم نگاروں اور سینئر اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر جنرل منیجر ریلویز انجم پرویز نے ریلوے کی سات ماہ کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا ریلویز کی موجودہ انتظامیہ کی موجودگی میں اب بالائی سطح پر کرپشن کا کوئی امکان نہیںہے۔ اب چودھویں، پندرہویں گریڈ تک شاید کرپشن ہو رہی ہو، اس سے اوپر کی سطح پر اسکا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریلوے کے سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور کے ٹرانسپورٹ کے بزنس کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن میرے خیال میں انکا اصل مسئلہ سیاسی مفادات تھے۔ ہمارے اکثر وزراء کو سیاسی کارکنوں اور اپنے لوگوں کو نوازنے کی بیماری ہوتی ہے۔ یہی مسئلہ بلور صاحب کا بھی تھا۔ مزید برآں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرو یز مشرف کو آخر عدالت میں پیش ہونا پڑیگا، ہم نے ملک میں صورت آئین اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے، ریلوے میں سیاسی مداخلت مکمل طور پر ختم کردی گئی ہے۔ ریلوے نے پچھلے سال کے مقابلے میں 2 ارب 43 کروڑ زیادہ منافع کمایا گیا ہے۔ پنجاب حکو مت نے ریلوے اراضی کے استعمال اور سروسز کی مد میں ریلوے کو 88 ارب کی ادائیگی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریلوے میں نہ صرف سیاسی مداخلت ختم کی ہے بلکہ کر پشن کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...