راولپنڈی (ثناء نیوز) بے نظیربھٹوقتل کیس کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت کے دوران ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا، مزید سات گواہوں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سماعت کے آغازپرگواہ سب انسپکٹر اصغر کے بیان قلمبند کئے۔ وکلا نے پانچ گواہوں پر جرح کرلی، بعد ازاں عدالت نے مزید سات گواہوں کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی کے خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے اپنی تعیناتی کے بعد آج بے نظیربھٹو قتل کیس کی دوسری سماعت کی۔