تحریک طالبان کی کمیٹی قبائلی روایات کا عکس

Feb 02, 2014

اسلا م آباد/ پشاور (آئی این پی )کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی حکومت سے   مذاکرات کیلئے قائم کردہ 5 رکنی کمیٹی  قبائلی روایات کا عکس  تھی۔ قبائلی رسم و رواج کے مطابق جوکمیٹی یا جرگہ تشکیل دیا جاتا ہے، وہ دونوں طرف سے ہوتا ہے اور دونوں اطراف کے لوگ شامل ہوتے ہیں  جو دونوں گرپوں میں صلح صفائی کراتے ہیں، فریقین سے رائے لیتے ہیں۔ فریقین سے رائے لینے کے بعد وہ کمیٹی یا جرگہ فیصلہ سناتا ہے جسے ہر کوئی قبول کرتا ہے۔

مزیدخبریں