کراچی: ٹیکسی ڈرائیور قتل کیس، رینجرز اہلکار پر فردجرم عائد

Feb 02, 2014

 کراچی(نوائے وقت نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ٹیکسی ڈرائیور قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم رینجرز اہلکار نائک غلام رسول پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے 6فروری کو گواہوں کو طلب کرلیا۔ گلستان جوہر میں رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں