اقوام متحدہ بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے سفارتی ذرائع استعمال کرے: پاکستانی مندوب

نیویارک (ثناء نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ دنیا میں امن کو فروغ دینے کیلئے بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے سفارتی ذرائع استعمال کرے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے نیو یارک میں سلامتی کونسل میں جنگ اس کے نتائج اور مستقل امن کی تلاش کے موضوع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے عالمی ادارے پر زور دیا کہ تنازعات کی اصل وجوہات کے حل اور تابناک مستقبل کیلئے اصلاحات کرنے کی مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا تنازعات کے فریقوں سے معاہدے کے راستے اپنانے کی بجائے تنازعات پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے غربت، بھوک، قدرتی وسائل پر مقابلے کا ماحول، ماحولیاتی تبدیلی خراب نظم و نسق اور کارکنوں کی حکمرانی کا فقدان تنازعات کی اصل وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا جنگ سے بچنے کیلئے بین الاقوامی سیاست کا عمل دخل نہیں ہونا چاہئے بلکہ دوسرے ملکوں کے قانونی مفادات کا احترام کیا جانا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...