لاہور (پ ر) ڈپٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر شپ خون نہ ماریں اور نہ ہی چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ کریں۔ اس کی مثال تھرکول پروجیکٹ کا افتتاح ہے اس طرح کے پروجیکٹ سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اور ملک کے لوگ ترقی کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی بالغ نظری دوسری سیاسی قوتوں کے لئے مشعل راہ ہے۔