لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید کے سسر چوہدری لطیف حسین کی نماز جنازہ جوہر ٹاؤن میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میںصوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید، محکمہ زراعت کے افسران اور عملے، مرحوم کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے ختم قل آج 10 بجے جامعہ مسجد کنز الایمان 1-B-1 جوہر ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن خاقان بابر نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔