لاہور(خبر نگار)ضلعی انتظامےہ کے زےراہتمام واہگہ ٹا ﺅن اور نشتر ٹا ﺅن مےں پاور شو اور کبڈی کے مقابلوں کا انعقاد کےا جا رہا ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامےہ نے بتاےا کہ آج 10 بجے نشتر ٹا ﺅن مےں 9ٹاﺅنز کی ٹیموں کے درمیا ن کبڈی کے مقابلے ہو رہے ہیں جس میں کمشنر لاہور راشد محمود لنگڑےال، ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وےد قاضی اور ایم پی اےز بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ کل 2بجے دوپہر واہگہ ٹا ﺅن مےں واقع جلو پارک پی اےچ اے سٹےڈےم مےں حےرت انگےز کر تب دکھانے کے لئے پاور شو کا بھی انعقاد کےا جا رہا ہے۔ پاور شو مےں ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وےد قاضی اور ایم پی اےز بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔