اوکاڑہ (آئی این پی) اوکاڑہ پولیس نے دہشتگردی کے دو مقدمات ملٹری کورٹس میں ٹرائل کرنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوا دیئے۔ ایک مقدمہ1995میں ایک سینما میں ہونے والے بم دھماکے کا ہے جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ12زخمی ہوئے۔جبکہ دوسرے میں تین خطر ناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے صحافیوں کو بتایا کہ اوکاڑہ پولیس کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو دہشت گردی کے دو مقدمات بھجوائے گئے اور سفارش کی گئی کہ ان مقدمات کو ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے لئے بھجوایا جائے۔
اوکاڑہ پولیس نے دو مقدمات ملٹری کورٹس میں ٹرائل کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوا دیئے
Feb 02, 2015