لندن (اے ایف پی) فرانس میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے جریدے پر حملے کے بعد پہلی بار اتوار کو برطانیہ میں 20 مساجد کو غیر مسلموں اور دیگر افراد کیلئے کھول دیا گیا۔ مسلم کونسل آف برٹین کے عہدیداروں نے لوگوں کے اسلام کے حوالے سے سوالوں کے جوابات دیئے۔ چائے اور کیک سے مہمانوں کی تواضع کی۔