نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے پاکستان اور چین کے خلاف جنگی جنون تیز کردیا۔ دہلی سرکار 200 ارب کی لاگت سے اپنے فضائی دفاعی نظام کو جدید ترین راڈار سسٹم اور میزائلوں سے لیس کر رہی ہے۔ سپرسانک میزائل پاکستان اور چین کی سرحد پر نصب کئے جائیں گے۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت کے فضائی دفاعی نظام کا 97 فیصد سامان بیکار ہو چکا ہے یا اپنی عمر پوری کرنے کے قریب ہے۔ اس خوف کو دور کرنے کیلئے بھارت 200 ارب روپے کی لاگت سے فضائی دفاعی نظام اور میزائل نصب کریگا۔ بھارتی فوج نے آکاش میزال کے دو یونٹوں پر کام شروع کردیا ہے۔
بھارتی جنگی جنون میں اضافہ، پاکستان اور چین کی سرحد پر سپرسانک میزائل نصب کریگا: انڈین ایکسپریس
Feb 02, 2015