لاہور( این این آئی )چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘پانچ فروری بروز جمعرات کو منایا جائے گا ۔اس دن ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کی طرف سے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میںبسنے والے پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے ریلیوں، واکس ‘سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کریں گے ۔وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر یں بنا کر بھی مقبوضہ علاقے کے کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا جائے گا ۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری شہدا ء کی یاد میںملک بھر میں ایک منٹ کی خا موشی اختیار کی جائے گی۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا
Feb 02, 2015