پنجاب میں داعش کی موجودگی کا کوئی خطرہ نہیں: صوبائی وزیر داخلہ

لاہور (آئی اےن پی) صوبائی وزےر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ پنجاب مےں داعش کی موجودگی اور ان سے فی الحال کوئی خطرہ نہےں‘ لاہور سمےت پنجاب کے دےگر شہر وں سے داعش کا نام لےنے والے جن لوگوں کو گرفتار کےا ہے ان سے تحقےقات کی جا رہی ہے‘ پنجاب مےں دہشت گردی کے خطرات کی وجہ سے سکیورٹی انتظامات فول پروف رہےں گے۔ اےک انٹر وےو کے دوران صوبائی وزےر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ ہماری اطلا عات کے مطابق طالبان سے تقسےم ہونےوالے انکے بعض لوگ عوام کو خوفزدہ کر نے کےلئے داعش کا نام استعمال کرتے ہےں۔ صوبائی وزےر داخلہ نے کہا پنجاب مےں دہشت گردی کے خطرات کی وجہ سے سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت ہے اور سکیورٹی انتظامات کا روزانہ کی بنےاد پر جائزہ لےا جاتا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...