جنوبی وزیرستان: پاک فوج کی زیر نگرانی تربیت حاصل کرنیوالے 26 اہلکاروں کو سپاہی سے لانس نائیک بنا دیا گیا

جنوبی وزیرستان (این این آئی) جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی زیرنگرانی تربیت حاصل کرنے والے 26 اہلکار سپاہی سے پروموٹ کرکے لانس نائک بنادیئے گئے۔ پروموٹ ہونے والے 26 اہلکاروں کو سٹار لگانے کےلئے جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل کمپاﺅنڈ میں ایک تقریب ہوئی۔ تقریب میں جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب نے ترقی پانے والے اہلکاروں کے بازوﺅں پر سٹار لگا دیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو ان کی ترقی پر مبارک باد دی اور کہا تمام ترقیاں خالصتاً قابلیت اور میرٹ کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہیں۔ اس موقع پر لیویز فورس کے اہلکاروں نے خطاب کرتے کہا انھوں نے ملک کی انچ انچ کی حفاظت کی قسم کھائی ہے ۔انشاءاللہ ہم پاک فوج کے کندھوں کے ساتھ کندھا ملاکر ملک کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔
لانس نائیک

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...