اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کیس کی سماعت کل منگل کو ہوگی۔ جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ڈویژن بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ درخواست گزار کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت سے استدعاءکی گئی ہے کہ ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
لکھوی کیس/سماعت