راولپنڈی (آئی این پی) چیئرمین میٹرو بس پراجیکٹ حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبہ فروری کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا‘ دھرنوں کے باوجود منصوبے کی لاگت میں اضافہ نہیں ہوا۔ وہ اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جڑواں شہروں میں جاری میٹرو بس منصوبہ رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ منصوبے کی 68 بسیں کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ چکی ہیں جو اسی ہفتے اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کی خراب ہونے والی سڑکیں دوبارہ بنائی جائیں گی۔ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 44 ارب روپے لاگت آئی ہے۔
حنیف عباسی