وانا(آئی این پی ) قبائلی علاقوںمیں 3 روزہ انسداد پولیو مہم آج پیر سے شروع ہوگی،سیکورٹی کے سخت انتظامات کردیئے گئے ، مہم کے دوران شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائینگے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق رواں سال کے دوران فاٹا میں پو لیو کے 2 کیسز رپورٹ کیے گئے۔ جن میں ایک کا تعلق خیبر ایجنسی اور دوسرے کا جنوبی وزیرستان سے ہے۔ پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد آج سے فاٹا میں 3 روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران 8 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچا¶ کی ویکسین پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جن کیلئے 2 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ شمالی اور جنو بی وزیرستان میں بھی بچوں کو گھروں میں اور حجروں میں ٹیمیں جا کر بچوں کو پو لیو سے بچاﺅ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے تا کہ اس بڑھتے ہوئے وائرس پر قابو پایا جا سکے۔
پولیو/مہم