انتخابی دھاندلی: افتخار چودھری اور عمران خان کی قانونی جنگ میں تیزی آنیکا امکان

اسلام آباد (آن لائن)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے درمیان انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے شروع ہونے والی قانونی جنگ میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ سابق چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کے بیانات حلفی‘ جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے کا بیان حلفی سمیت دیگر قانونی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے بھی پیش بندی کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کے بعض فیصلوں‘ ان کے بیٹے ارسلان افتخار سمیت دیگر کئی اہم معاملات کو عدالت تک لے جانے کا بندوبست کیا ہے۔ سابق ایڈیشنل سیکرٹری افضل خان کا بیان حلفی بھی حاصل کر لیا گیا ہے جو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ضلعی عدالت نے 2 ہفتے کے لئے سماعت ملتوی کرتے ہوئے بابر اعوان کو مقدمے کی تیاری کا موقع دے رکھا ہے۔
جسٹس افتخار/ قانونی جنگ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...