اسلام آباد(آن لائن) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ محمد انور خان کاسی نے نئے عدالتی ہفتہ کیلئے پانچ سنگل بنچ‘ دو ڈویژن بنچ اور ایک سپیشل ڈویژن بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ پہلا سنگل بنچ چیف جسٹس محمد انور خان کاسی‘ دوئم جسٹس نورالحق این قریشی‘ سوئم جسٹس شوکت عزیز صدیقی‘ چہارم جسٹس اطہر من اللہ اور پانچواں سنگل بنچ جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوگا جبکہ پہلا ڈویژن بنچ جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ہوگا۔ دوئم بنچ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق جبکہ پیر کے روز تین مختلف کیسوں کی اپیلوں کیلئے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سپیشل ڈویژن بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔
بنچ تشکیل
اسلام آباد ہائیکورٹ میں رواں ہفتہ کیلئے پانچ سنگل، دو ڈویژن، ایک سپیشل ڈویژن بنچ تشکیل
Feb 02, 2015