لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور پریس کلب کے صدر نے کہا ہے کہ پریس کلب کے تمام ممبران اور ان کے عزیزو اقارب ایک خاندان کی طرح ہیںاورہم سب ایک دوسرے کی خوشی اورغم میں برابرکے شریک ہیں۔ انھوںنے یہ بات گزشتہ چند ماہ میںوفات پاجانے والے ممبران اور ان کے عزیزواقارب کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ قرآن خوانی کی تقریب کے موقع پر کہی۔ تلاوت کلام پاک حافظہ مہرین صدیقی نے، نعت شریف ڈاکٹر سہیل حید رنے جب 7کہ نقابت محمد یامین صدیقی نے کی۔فوت شدگان میں پریس کلب کی پروفیسر افضل توصیف ، علی سفیان آفاقی، چاچا محمد سلیم راشد ،یونس بٹ، لائف ممبراسرار بخاری کی اہلیہ، لائف ممبر سید محمد ادریس کے بھائی، سعید احمد عامرکے بھائی ،طاہر پرویز بٹ کے بہنوئی، بیدار بخت بٹ کے والد، رانالطیف اطہر کی اہلیہ، شہبازانورخان کی والدہ،راشد محمود ،ممتاز کھوکھر، کونسل ممبران گلناز نواب کے والدین، سید شعیب الدین کی والدہ، گوہر علی کے والدین، رمضان بیگ کے والد،وسیم نیاز کی والدہ، سید ریحان علی کے والد، زاہد رفیق بھٹی کے والد، اکرام الحق کی والدہ،محمد کلیم کے والد، امجد فاروق کلو کی والدہ،مقصود بٹ کے بھائی، طاہر بخاری کی ہمشیرہ، رضوان خالد کی ہمشیرہ، توصیف اکرم کے بھائی، صداقت مغل کے بھائی، رانا امجد پرویز کی اہلیہ، رائو دلشاد حسین کے دادا، آفتاب حنیف اور انتخاب حنیف کے بہنوئی، امِ فروا ء کے بہنوئی، شہزادہ خالد رشید کے سسر، محبوب احمد چوہدری کی بھتیجی،رجب شیخ کے والد،طارق حسن کے والداورتایا، سہیل احمد شہریار کے والد،ملک ارشد کے والد، عدیل حیدرگھمن کے ماموں، ذیشان الحق کے بڑے بھائی، ملک سجاد کے چچا، طارق عبداللہ کی اہلیہ، عطاء المصورکی والدہ، شہزاد ملک کے والد،محمد رمضان کے نومولودبچے، راحت ڈار کے چچا،راناساجدکے ماموں، نصیرالحق ہاشمی کے والد، شیخ رشید کے والد، کاشف مجید کے والد، سعید اخترکی ساس، عارف حمید بھٹی کے بھائی، ناصر محمود کی خوشدامن،شہزادملک اور شہبازملک کے والد،شہزاد احمد کی والدہ، پریس کلب ڈسپنسری انچارج محمد عارف کے بھائی اور پریس کلب کے سینئرسٹاف رکن شوکت علی کا نومولودبچہ ودیگر شامل ہیں۔
پریس کلب میں گذشتہ چند ماہ میں فوت ہونیوالے ممبران اور ان کے عزیزوں کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی
Feb 02, 2015