عالمی منڈی پٹرولیم نرخوں میں کمی، جی ایس ٹی میں اضافہ مذاق ہے: وسیم کھوکھر

Feb 02, 2015

لاہور (خبر نگار) آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ملک وسیم کھوکھر نے کہا ہے کہ ایک طرف پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی گئی ہے اور دوسری طرف جنرل سیلز ٹیکس میں 5 فیصد اضافہ کر کے عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے ۔ عالمی منڈی میںپٹرولیم مصنوعات میں کمی کے تناسب سے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باجود مہنگائی کا گراف بدستور بڑھتا چلا جا رہا ہے ۔ پٹرول کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کا اثر تمام اشیاء ضروریہ پر پڑتا ہے ، اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو تمام اشیاء فوری طور پر مہنگی ہو جاتی ہیں تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران پٹرول کی قیمتیں 122 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 70 روپے لٹر تک آ چکی ہے لیکن روزمرہ کی اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں کوئی نمایاں کمی نہیں کی جا سکی۔

مزیدخبریں