محمد عامر آج چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کرینگے

Feb 02, 2015

لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی کی جانب سے سپاٹ فکسنگ کیس کی سزا میں چھ ماہ کی نرمی ملنے والے قومی فاسٹ با¶لر محمد عامر آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی شہر یار خان سے ملاقات کریں گے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کیلئے اپنا شیڈول حاصل کریں گے محمد عامر پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے بھی ملاقات کریں گے۔
فرانس نے پہلی بار ورلڈ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی
دوحہ (اے ایف پی) ہینڈ بال کی تاریخ میں پہلی بار چیمپئن شپ جیتنے کے بعد فرانس نے پانچ عالمی چیمپئن شپس جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہینڈ بال چیمپئن شپ کا فائنل قطر اور فرانس کے درمیان ہوا جس میں فرانس نے 22 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے قطر کو شکست دی ۔
دوستانہ میچ کھیلنے کیلئے افغان فٹبال ٹیم لاہور پہنچ گئی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے ساتھ واحد دوستانہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے لئے افغان فٹ بال ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ مہمان ٹیم گذشتہ روز افغانستان سے اسلام آباد پہنچی جہاں سے اسے بذریعہ روڈ لاہور لایا گیا۔ پاکستان اور افغانستان فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ 6 فروری کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی۔
 افغانستان فٹبال ٹیم آج پنجاب سٹیڈیم لاہور میں اپنے میچ کے لئے پریکٹس کرے گی۔

مزیدخبریں