مکرمی! پنجاب بھر میں خطرناک عمارت کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کے سلسلے میں صوبہ بھر کے ٹا¶نز میں سروے کا عمل شروع کیا جانا خوش آئند ہے۔ اس سروے کی تکمیل سے ایسی عمارات کی نشاندہی ہو سکے گی جو قیمتی جانوں کیلئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ اس سے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک پرفارمہ تیار کر لیا گیا ہے جس کی رپورٹ پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ امید کی جاتی ہے کہ پنجاب حکومت اس سروے کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائے گی تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاءسے بچا جا سکے۔ (عظمیٰ سلیم لاہور)