لاہور(سپورٹس رپورٹر) 12 ویں ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے پاکستانی دستے کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی تقریب پاکستان سپورٹس بورڈ میں ہوئی۔ ساوتھ ایشین گیمز 5 سے 16 فروری تک بھارت کے دو شہروں میں منعقد ہو رہی ہیں جس میں پاکستان کا 417 رکنی دستہ شرکت کر رہا ہے۔