ہائیکورٹ نے محکمہ مال کو زرعی آمدن پر دوبارہ ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا

Feb 02, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ مال کو زرعی آمدن پر دوبارہ ٹیکس وصولی سے روکتے ہوئے پنجاب حکومت اور دیگر فریقوں سے کل تک جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزاروں اقبال وغیرہ نے مئوقف اختیار کیا کہ کسانوں کی جانب سے ہر فصل کے حساب سے زرعی آمدن پر ایف بی آر کو ٹیکس ادا کیا جا رہا ہے۔ زرعی آمدن کی ادائیگی کے باوجود محکمہ مال کی جانب سے دوبارہ ٹیکس وصولی کے نوٹسز بھجوا دئیے گئے ہیں، قوانین اور عدالتی فیصلوں کے تحت ایک ٹیکس کی موجودگی میں دوسرا ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا نہ ہی محکمہ مال کو زرعی آمدن پر ٹکیس کی وصولی کا کوئی اختیار حاصل ہے۔ جس پر عدالت نے محکمہ مال کو زرعی آمدن پر ٹیکس وصول کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔

مزیدخبریں